حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی سکوک بانڈز کے حالیہ اجراء سمیت گزشتہ تین برس کے دوران حکومت کی طرف سے سکوک بانڈز کا اجراء اسلامی بینکاری کے فروغ کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاںاسلامی بینکاری کے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور کمیٹی کنوینئر سعید احمد نے اجلاس کو کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی کو سکوک کے اہم پہلوئوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرخزانہ نے کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے منگل سے شروع ہونے والی چوتھی ششماہی اوپن سرکاری پارٹنر شپ میں شرکت کیلئے اپنے پیرس کے دورے کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹنر شپ میں پاکستان کی شرکت شہریوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی شفافیت اور سخت احتساب کی طرف ایک اور اہم قدم ہوگا۔mrz

متعلقہ عنوان :