ڈرگ مافیہ کے خلاف کریک ڈائون‘دو ماہ میں 137ادویات فروش قانون کی شکنجے میں پھنس گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

ہنگو۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈرگ مافیہ کے خلاف کریک ڈائون۔دو ماہ کے دوران ڈرگ انسپکٹر کے چھاپوں میں قانون کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 137ادویات فروش قانون کی شکنجے میں پھنس گئے۔قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنانے کے لئے بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔ڈرگ انسپکٹر محمدذیشان کی میڈیا سے بات چیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں ماہ اکتوبراور نومبر2016میں ڈرگ انسپکٹر کے چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر قانون کی خلاف ورزیوں پر 137دکانداروں کو زائد المیعاد ،بغیر لائسنس ،بغیر وارنٹی اور غیر رجسٹرڈکمپنیوں کی ادویات کی فروخت پر قانون کے شکنجے میں پکڑ لیا گیا ۔

محمدذیشان نے کہا کہ اکتوبر میں 58جبکہ نومبر میں 79ادویات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور بل ترتیب 30اور 37نمونے حاصل کر کے ٹسٹ کے لئے پشاور لیبارٹری ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر خلاف ورزیوں پر اکتوبر میں 14جبکہ نومبر میں 10دکانداروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت مقدمات قائم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنا کر بلا تفریق غیر قانونی دھندوں کا راستہ روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادوایات فروش دکانداران قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔