اے این پی تحصیل صوابی انٹرا پارٹی الیکشن‘اکمل خان تحصیل صدر ‘ نوابزادہ سیکرٹری جنرل منتخب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

صوابی۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) اے این پی تحصیل صوابی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حاجی اکمل خان پینل نے میدان مار لیا۔ حاجی اکمل خان تحصیل صدر جب کہ نوابزادہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیر مین سردار حسین بابک صوبائی سیکرٹری جنرل اور ممبران کمیٹی صوبائی نائب صدر جاوید خان اور سابقہ ایم پی اے شگفتہ ملک کی نگرانی میں ہفتہ کے روز پُر امن طورپر انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔

کل 199میں سے 182ووٹ ڈالے گئے تین ووٹ مسترد ہو گئے نو منتخب صدر حاجی اکمل خان نے 97ان کے مد مقابل امیدوار غلام حسن نے 82جب کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل نوابزادہ نے 110اور ان کے مد مقابل امیدوار فخر زمان خان نے 70ووٹ حاصل کئے پُر امن الیکشن ماحول کے لئے صوبائی قیادت نے ضلعی الیکشن کمیٹی کو توڑ کر اس کی جگہ صوبائی کمیٹی تشکیل دی تھی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ پارٹی کو منظم کر نے اور آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں امن قائم کی نہ ہی کرپشن کا خاتمہ کیا بلکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر ہے تمام ادارے تباہ ہو رہے ہیں تر قیاتی فنڈز لیپس ہو کر صوبہ پسماندگی کا شکار ہو رہا ہے حکومتی خزانہ بے دردی سے لوٹنے سے ملازمین کے لئے تنخواہوں کے لئے پیسے تک نہیں عوام پی ٹی آئی حکومت سے تنگ آچکے ہیں صوبے میں دھڑا دھڑ روزانہ لوگ ہزاروں کی تعدد میں اے این پی میں شامل ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :