ہنگو‘ ورآستہ روڈ پر دکان میںگیس سیلنڈر دھماکہ‘ دکاندار جاںبحق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

ہنگو۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ہنگو کے علاقہ ورآستہ روڈ پر دکان میںگیس سیلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز علی الصبح ہنگو کے علاقہ ورآستہ روڈ پر خان محمد ولد وزیر گل سکنہ کوہاٹ گیس سلینڈرکے ذریعے غبارے بھرنے میں مصروف تھاکہ اسی دوران اچانک گیس سیلینڈر پھٹ جانے سے زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دکاندار خان محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دکاندار کی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ گیس سیلینڈر دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔