حکومت دھرنوں سے ختم نہیں کی جا سکتی، خالدہ منصور

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:06

فیصل آباد۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت احتجاجوں اور دھرنوں سے ختم نہیں کی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے پاکستان جنوبی اشیا میں عظیم ترین اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی کوششوں سے اس منصوبہ پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے۔