خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت ساہیوال ڈویژن میں سیم نالوں کی اصلاح و مرمت کیلئے اجلاس کاانعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:05

ْچیچہ وطنی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت ساہیوال ڈویژن میں سیم نالوں کی اصلاح و مرمت کے 52منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا -جس میں قومی اسمبلی کے اراکین چوہدری محمد اشرف،محمد طفیل جٹ ،چوہدر ی منیر اظہرجبکہ ایم پی اے ملک محمد ارشد اور جاوید علائوالدین نے شرکت کی -کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ ،ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان اللہ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی ،ای ڈی او زراعت اختر علی کمبوہ نے شرکت کی -کمشنر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ و ہ تمام فاضل اراکین پارلیمنٹ سے رہنمائی لے کر تجویز اور مکمل کریں -اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس سی ڈویلپمنٹ اریگیشن سرکل ساہیوال مرزا محمد اسلم بیگ نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ جات کے لئے 88ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں جن کے خرچ سے کسان پیکج کے 19منصوبے مکمل ہونگے -جن کی لمبائی 227میل ہے -انہوں نے کہا کہ ایک امبریلا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے جو اس منصوبے کی تمام تر جزیاتی کا احاطہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :