حضو ر اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ ہما رے لئے مشعل راہ ہے،عارف عمر عزیز

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:05

پاکپتن ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)حضو ر اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ ہما رے لئے مشعل راہ ہے ، حضورا کرم ﷺ نے اسوہ حسنہ کے ذریعے امن وآشتی ، بھائی چارے ، مساوات کو پر وان چڑھانے کا درس دیا ،حضورا کرم ﷺکی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی اور اس سلسلہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کو شایان شان سے منانے کیلئے تمام ادارے متحر ک انداز میں اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکتر سراج الدین شاد، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا عدنان آفریدی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ایڈمسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکتر لبنی جبار ،ٹی ایم او پاکپتن ملک جاوید اسلم، ٹی ایم او عارفو الا ناصر نعمان شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن ) ایجو کیشن اختر خان، ریسیکو1122 کے افسران ، واپڈاحکام ، سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔