جوئے بازی میں مصروف 09ملزمان گرفتار کر لیے گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ29580/-روپے اور07موبائل فون برآمدکرلیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ گنجمنڈی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص دہلی دواخانہ کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ گنجمنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی07ملزما ن ظہور احمد، جہانزیب اختر، وحید الدین ، محمد شبیر ، غلام عباس، سوار خان ،عمران اور ہارون کو بذریعہ کرکٹ میچ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ17050/-روپے اور07عدد موبائل برآمد کرلیے جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے اعوان چوک کے علاقہ میں انعام کا لالچ دیکر انعامی پرچیاں فروخت کرتے ہوئے 02ملزمان ریاض اور خرم شہزاد کو گرفتار رکر کے ان کے قبضہ سی12530/-روپے معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔