راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکارروائی ،13 ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکاروائی کرتے ہوئی13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے محمد طلحہ، ذوالفقار اور محمد دلاور سی2295گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے ابن حسن رضا سے 250گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے شاہد علی سی130گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے خورشید احمد سی1270گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے محمد ندیم سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ RAبازار پولیس نے غلام عباس سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عبدالناصر سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے محمد عثمان سی01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عمران ،شاہد حسین اور مظہر اقبال سے چوری شدہ زیورات ،04عدد چوڑیاں،ایک جوڑی کانٹے ،02عدد انگوٹھیاں اور نقدی20ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :