آر پی او راولپنڈی نے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی اپنے عہدے پر بحالی، ایک ٹریفک وارڈن ،ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل کی اپیلیں مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے برطرف شدہ پولیس ملازمان کی دائر کردہ اپیلوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک سب انسپکٹراور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے ایک ٹریفک وارڈن ،ایک ASIاور ایک کانسٹیبل کی اپیلیں مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر،راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے عبدالمجید ASIکو سب انسپکٹر کے عہد ے پر بحال کرتے ہوئے ایک درجہ تنخواہ تنزلی کی سزا کا حکم اورکانسٹیبل اجمل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر بحال کرنے کاحکم جاری کر دیا جبکہ سابقہ ٹریفک وارڈن فیصل عباس جسکو غیر حاضر رہنے پر برطرف کیا گیا تھا کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ،غلام احمد سابقہ ASIجسکے ٹیکسلا سرکل میں تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پر فوجداری مقدمہ درج ہوا تھا اور محکمہ سے برطرف کر دیا گیا تھا جسکی اپیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلقات پر مستر دکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سابقہ کانسٹیبل آصف محمودجو بوجہ غیر حاضری محکمہ سے برطرف تھا کی اپیل کو بھی قصور وار ٹھہراتے ہوئے مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :