معذور افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں،عامر صدیقی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) عام افراد کی طرح معذور افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں پاکستان میں معذور افراد کو امتیازی سلوک اور معاشرتی نا ہمواری کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ قومیں معذور افراد کو معاشرے میں ایک خاص مقام دیتی ہیں ان افراد کو تمام بنیادی سہولیات صحت، تعلیم و رہائش اور روزگار دے کر معاشرتی ترقی میں حصہ دار بنایا جاتا ہے ان کیلئے بہتر قانون سازی اور مراعات کا پابند بنایا جائے حکومت قومی بحالی و روزگار برائے معذوراں ایکٹ پر عمل درآمد کراتے ہوئے معذور افراد کیلئے ملازمت ، علاج معالجہ اور سفری سہولیات تک آساں رسائی یقینی بنائے۔