پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:52

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ٹیچرز یونین نے سکیل اپ گر یڈیشن ، ٹائم اسکیل اور تنخواہوں میں سو فیصد اضا فہ کے مطالبات کیے ۔

(جاری ہے)

یونین عہدیداران نے تعلیمی اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کرنے ،ریٹائرمنٹ پر اساتذہ کو گروپ انشورنس کی یکمشت ادائیگی ،محکمہ تعلیم پنجاب کے تمام اساتذہ کو دیگر صوبوں کی طرح ٹائم اسکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پنجاب ٹیچرز یو نین کے ضلعی صدر سید حا مد علی شاہ سمیت دیگر یو نین ر رہنمائوں نے کی۔

متعلقہ عنوان :