بنیادی مرکز صحت حیال میں ماں بچہ کی صحت کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:52

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) بنیادی مرکز صحت حیال شریف میں 5 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتہ ماں بچہ کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واک کا انعقاد انچارج بی ایچ یو ڈاکٹر توقیر ارشد، سینئر لیڈی ہیلتھ وزیٹر ناظمہ افضال اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر حیال آسیہ ذوالفقار نے کیا۔واک میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کمال آباد اور گرجا راشدہ جبین، غزالہ شاہین سمیت ھسپتال کے تمام عملے اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٴْٹھا رکھے تھے جن پر ماں بچے کی صحت کے متعلق مشورے درج تھے۔ اہل علاقہ نے ڈاکٹر توقیر ارشد کی سربراہی میں ھسپتال میں خدمات سر انجام دینے والی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔