پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، الحاج مفتی محمد حیات القادری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:48

پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، الحاج مفتی محمد حیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنماشیخ الحدیث و مہتمم مرکز اہلسنت دارلعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹر ڈ) الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں حضور نبی کریم ﷺ کی ولاد ت تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور مقدس واقعہ ہے حضور نبی کریم ﷺسے غیر مشروط وفاداری اور لامحدود محبت اہل حق کا شیوہ ہے قر آن اور صاحب قر آن سے سچی وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ رسول پاک پر د ل و جان سے فدا ہونا ایمان کی نشانی ہے سیرت رسول کی اتباع ہر مسلمان پر فرض ہے اطاعت رسول کے بغیر محبت رسول کا دعویٰ بے معنی ہے عشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے حضور نبی کریم کے قول و بول کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے