Live Updates

وزیراعظم کے دوست مودی پاکستان کو بڑھکیں لگانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتا، صمصام بخاری

ملک کو موجودہ حکمرانوں نے دشمن سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے معیشت کو کمزور کیا ہے اوراپنے کاروبار میں اضافہ کیا ہے، سیکرٹری اطلاعا پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے دوست مودی پاکستان کو بڑھکیں لگانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتا، ملک کو موجودہ حکمرانوں نے دشمن سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے معیشت کو کمزور کیا ہے اوراپنے کاروبار میں اضافہ کیا ہے ، ملکی وزیرخارجہ نہ ہونے کی وجہ سے خارجہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے ، بھارت نے اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو خاموش تماشائی نہیں بنیںگے اسے جنگ تصور کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران ہندوستان کے آگے خاموش بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ، بھارت کی افواج نے کشمیر میںظلم کی انتہاء کر رکھی ہے اور بارڈر ز پر فائرنگ کرکے کشمیر ایشو کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حکمران گیس کی بندش کر کے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کرنا چاہتی ہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد حکمران عوام کوگیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کرنا چاہتی ہے ، گیس کی بندش سے ہزاروں صنعتیں بند ہونگی اور لاکھوں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوںگے، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری جیسے تحفے دیئے ہیں ، غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہی ہے جبکہ حکمرانوں کے اپنے اللے تللے ختم ہونے کو نہیں آرہے ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات