ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی، عابد شیر علی

مشرف کے نو سالہ دور حکومت میں صرف تختیاں لگیں ،پیپلزپارٹی کے دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے ،ہم نے پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ، چنیوٹ میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی، پرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی جب کہ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے ۔چنیوٹ میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی، پرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی جب کہ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے، موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے جب کہ مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ ہم عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان بنا کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، شیخ رشید جیسے لوگ آستین کا سانپ ہیں، وہ شیخ رشید کو جانی نقصان کی بد دعا نہیں دیتے مگر ان کی سیاسی موت ہونے والی ہے اورجلد ہی ان کا جنازہ نکلے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کہتے تھے کہ آسمان بھی گرے تو دھرنا نہیں رکے گا لیکن اللہ نے انہیں ذلیل و خوارکیا، 70 کی دہائی میں اتفاق فاونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے، وہ نوازشریف کا ہیلی کاپٹر اڑاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :