چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی

آئیسکو ریجن میں اقربا پروری اور کروڑوں روپے مالیت کے مالی فوائد حاصل کرنے کا انکشاف اعلیٰ حکام نے ڈگری کی تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھ دیا،وزارت پانی و بجلی اور آئیسکو لیگل کو ڈگری چیک کرنے کی ہدایات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی‘ آئیسکو ریجن میں اقربا پروری اور کروڑوں روپے مالیت کے مالی فوائد حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ حکام نے ڈگری کی تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی اور آئیسکو لیگل کو ان کی ڈگری چیک کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے اختیارات کا بے دریغ استعمال کرکے فوری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے مختلف سیکٹروں کے انتہائی قیمتی بنگلہ بھی خریدے ہوئے ہیں رانا عبدالجبار کی ہدایات پر نئے سیکٹرز میں مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے کے ٹھیکے صرف مخصوص اور من پسند لوگوں کو دیئے گئے۔

ہیں کنٹریکٹرز نے رانا عبدالبار کو خود گھر کی تزئین و آرائش کرنے دے رہے ہیں جبکہ آئیسکو ایک سینیئر افسران کے بغیر ہونے والے گھر کی دیکھ بھال کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو پہلے ہی روشنی کمپنی کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کمپنی کو سروس حاصل کرنے کے عوض ادا کئے جاتے ہیں جبکہ اس کمپنی کی کارکردگی صفر ہے جبکہ کمپنی کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی کارکردگی دیکھنے کو نہیں مل رہی اور روزانہ کئی صارفین بجلی شکایات کے حوالے سے آئیسکو دفاتر کے چکر کاٹتے ہین لیکن انہیں روشنی کے دیئے گئے نمبر پر میسج کرکے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاص قسم کی تبدیلی دکھنے کو نہیں ملی۔

(عابد شاہ/شاہد عباس)

متعلقہ عنوان :