لڑکی زیادتی کیس: ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:34

لڑکی زیادتی کیس: ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) لڑکی کی زیادتی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم خاور مسیح کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے۔ حلفیہ بیان کہ ملزم زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی سے شادی کرے گا۔ جس پر فاضل جج نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم قادر مسیح نے رواں سال ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا تھا۔ بعد ازاں میڈیکل رپورٹ میں لڑکی حاملہ ظاہر ہوگئی جس پر پولیس تھانہ کورال نے دفعہ 376 ‘ 506 ‘ 34 کے تحت مقدمہ نمبر 269/2016 درج کر رکھا ہے ملزم خاور مسیح نے اپنے حلفیہ بیان میں اسبات کا اقرار کیا ہے کہ وہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو باعزت بیاہ کر اپنے گھر لے آئے گا۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)