فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت ضلعی عدالت اسلام آباد نے منظور کرلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت ضلعی عدالت اسلام آباد نے منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے محمد اعجاز اور طاہرہ بی بی کی ضمانت منطور کرتے ہوئے محمد اعجاز کو دو لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محمداعجاز کے خلاف دفعہ 489 اور 406 کے تحت دو مختلف مقدمات پولیس تھانہ کوہسار نے درج کر رکھے ہیں۔ جبکہ ملزمہ طاہرہ بی بی کی ضمانت فاضل جج نے کنفرم کرتے ہوئے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ طاہرہ بی بی کے خلاف پولیس تھانہ مارگلہ نے مقدمہ 505/2016 ‘ دفعہ 408 اور 411 کے تحت درج کر رکھا ہے۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :