فیصل آباد ، ایف آئی اے کی کاروائی غیرقانونی رہائش پذیر6 افغانی باشندے گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ایف آئی اے نے ستیانہ روڈ سے غیرقانونی طورپررہائش پذیر6 افغانی باشندوں کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاآن لائن کے مطابق ایف آئی اے کے سب انسپکٹر سہیل اخترنے نفری کے ہمراہ ستیانہ روڈپر واقعہ الہی آباد میں ایک گھرپرچھاپہ مارکر غیرقانونی رہائش 6افغانی باشندوں کوحراست میں لیا ہے جن میں ایک افغانی محمدصادق نے جعلی شناختی کارڈبنارکھاتھاجبکہ پانچ افغانیوں ،محمدانور،محمدکاشف،عبدالرزاق،محمدرفیق اورمحمداصغر کے پاس کسی بھی قسم کی پاکستانی شناخت نہیں تھی جس پر ان کو حراست میں لیکر حوالات میں بندکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔