پاکستان کی سب سے بڑی گھریلو صنعتی اور کرافٹ نمائش کا افتتاح اتوار چار دسمبر کو رائل روڈیل کلب میں ہوگا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:18

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان بھر کی ہنر مند خواتین کے ہاتھ کے بنائے ہوئے دیدہ زیب ملبوسات، آرٹ اور کرافٹ اور ریگر گھریلو مصنوعات کی نمائش -"دی کرافٹر ایکسپو" کی افتتاحی تقریب اتوار چار دسمبر کی دوپہر بارہ بجے خیابان سحر ڈیفنس میں واقع رائل روڈیل کلب میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

فائرفلائی کے پروجیکٹ دی کرافٹرز گلڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس نمائش کا مقصد پاکستان کی خواتین جو اپنی گھریلوصنعت اپنا نام رکھتی ہیںوہ اپنا کام نمائش کر سکیں۔ نمائش میںپاکستان کے روائتی ملبوسات ، ہوم ڈیکور، لائف اسٹائل، فیشن، اتھنک کرافٹ ، پیپر کرافٹ کھانے کی اشیاء اور دیگررکھی جائیںگی۔ نمائش اتوار رات نو بجے تک جاری رہیگی۔۔

متعلقہ عنوان :