سٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے آخری روز پھر نیا رکارڈ بنا لیا

ایک ہفتے کے دوران 271 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

مسلسل تیسرے ہفتے بھی بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت جاری رہی مگر مالیاتی اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جم کر سرمایا لگایا جس سے مارکیٹ کو سہارا ملا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ بلندی کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے سبب آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں 1 اعشاریہ 4 فیصد اور بینکنگ شعبے کے حصص کی مالیت میں اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :