بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے منظوری دی تو سیاسی جماعتوں سے خود روابط کروں گا،چیئرمین پی پی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:18

بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی نے روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سی ای سی سے بھی رائے طلب کرلی ہے ،ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای نے جھنگ کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں کا عملی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ اعلان بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کا عملی اتحاد بناسکتی ہے۔ جس کے لئے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کریں گے۔ انہو ںنے کہا کہ بنیاد پرست جماعتوں کا ملکی سیاست میں مقابلہ کرنے کے لئے روشن خیال اورترقی پسند جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے اتحاد بنانے کی منظوری دے دی تو وہ خود پاکستان کی روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کریں گے۔(اے ملک)