کاٹن یو ایس اے ہیم ٹیکسٹائل میں کاروباری رابطے بنائیگا

ہوم ٹیکسٹائل نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں امریکی کاٹن کے اعلیٰ معیار،پیداوار اور تخلیقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) کاٹن یو ایس اے نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آئندہ برس جنوری میںمنعقد ہونے والی معروف ہوم ٹیکسٹائل نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں امریکی کاٹن کے اعلیٰ معیار،پیداوار اور تخلیقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فرینکفرٹ میں جنوری کی 10تا13تاریخ تک منعقد ہونے نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں کاٹن یو ایس اے عالمی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سورسنگ سپورٹ کی پیشکش کرے گا،اس نمائش میں کاٹن یو ایس اے اضافی طور پر ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری کیلئے ہوٹل اینڈ ٹریول اقدام کے تحت ہوٹل انڈسٹری کو امریکی کاٹن سے تیار کردہ بیڈ شیٹس اور تولیے کے کاٹن یو ایس اے لائسنس یافتہ مینو فیکچررز سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

اس اقدام کے تحت کاٹن یو ایس اے کے شراکت دار ہوٹل امریکی کاٹن سے تیار کردہ بیڈ شیٹس اور تولیے کی اہمیت اور افادیت سے نمائش کے شرکاء کو آگاہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس چار روزہ نمائش کے دوران کاٹن یو ایس اے پویلین کاٹن سے متعلق تجارت،مرچنٹس،ملز ،مینو فیکچررز ،برانڈز،ریٹیلرز اور پریس کیلئے بین الاقوامی میٹنگ پوائنٹ کا کردار ادا کرے گا،پویلین میں کاٹن یو ایس اے،کاٹن انکارپوریٹڈ اور Supima شرکاء کو عالمی کاٹن مارکیٹ ،سورسنگ،کنزیومر ریسرچ اور امریکی کاٹن کی تشہیری پیشکش سے متعلق بریفنگ دینگے،نمائش کے شرکاء کاٹن یو ایس اے کی سورسنگ،مارکیٹنگ و لائسنس پروگرام اور عالمی سطح پر معروف ریٹیلرز اور برانڈز کے ساتھ اشتراک سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکیں گے ،کاٹن یو ایس اے 51ہزار سے زائد پراڈکٹ لائنز رکھتی ہے جبکہ 1989سے دنیا بھر میں متعاف کرائی گئی 3.8ارب مصنوعات نے کاٹن یو ایس اے کا برانڈ نام استعمال کیا ہے ۔

۔