ایس ای سی پی نے این ٹی ایس کے معاملات میں مالیاتی اور انتقامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

اسلام آؒباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے معاملات میں مالیاتی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا سراغ لگا لیا ہے یہ بے ضابطگیاں بکس آف اکائونٹس اور دیگر کاغذات میں پائی گئیں ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق الیکشن (معائنہ ) ٹیم نے کمپنی کے معاملات کے حوالے سے مجاز افراد کی بھرتی کی تجویز بھی دی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ای سی پی نے نیشل ٹیسٹنگ سروس این ٹی ایس کے مالی اور انتظامی امور میں بے ضابطگیوں کے علاوہ اس کمپنی میں شفافیت کی عدم موجودگی کی بھی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ معاشرے کے مختلف حصوں کی اس میں معقول نمائندگی نہیں ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :