دیر بالا، مسافرگاڑی دریا پنچکوڑہ میں جاگری ،4افراد جاں بحق ،12زخمی

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) خیبرپختونخواہ دیر بالا میں تھانہ گندی گارکی حدود میں مسافر گاڑی دریا میں جا گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دیربالا میں تھانہ گندی گار کی حدود میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے دریائے پنچکوڑہ میں جا گری۔جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ ، امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور دریائے پنچکوڑہ سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا ۔لاشوں اور زخمیوں کو مختلف گاڑیوں میں داخل کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اور لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :