صوبائی حکومت سیاحت کے لئے اقدامات کر رہی ہے،اسد قیصر

تاریخی اور سیاحتی مقامات کی کمی نہیں ،امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے میں تاریخی اور سیاحتی مقامات کی کمی نہیں ہے سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں ہے صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے اور سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے صوبے میں تاریخی اور سیاحتی مقامات کی کمی نہیں ہے سیاحت کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے سیاحوں کے ہمراہ کینٹ اسٹیشن نوشہرہ تک سفر کیا اور سیاحوں کو دیگر تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی ۔

اسد قصر نے سیاحوں کو سفاری ٹرین پر اٹک خورد کے لئے روانہ کیا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :