چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے ، سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا،رانا مبشراقبال

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹروزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہو ئے کہاکہ ہمارے قائدین ا ور ا فوا ج پاکستان ہر محاذ پر ملک و قوم کی جس انداز میں ترجمانی اور دفاع کر رہے ہیںوہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے دور میں کشمیر ایشو کو د نیا بھر میں اجاگر کیا گیااور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لایا گیا جس کی بنا پر بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ و قت کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی میں کسی بھی سطح پررکاوٹ کھڑی نہ ہونے دیں۔بھار ت اور دیگر پاکستان ترقی مخالف ممالک کی کسی بھی چال کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ملک کی ترقی کا زینہ ہے جو دشمنوں کو کسی آنکھ سے نہیں بھا رہا ہے مگر ہمارے مخالفین دشمنوں کی زبان کو اپنا کر اپنی انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں۔ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاک چین دوستی کے ذریعے ملک میں ہونے والی ترقی سے ہماراپاکستان دنیا بھر میں کس بلندی پر جائے گا آج ا گر ہم قرضہ لینے والے ممالک میں شامل ہیں تو کل قرضہ دینے والے ممالک میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میںترقی کی رفتار کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے جس کے ثمرات جلدسامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا۔سی پیک گیم چینجر ہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدید بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔رانا مبشر نے کہا کہ چین کی جانب سے سی پیک کی صورت میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے -وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے اوردنیا سی پیک کے تحت تیزی سے لگنے والے منصوبوں پرکام کی رفتار پر دنگ ہے - رانا مبشرنے کہا کہ رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت ان منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے - پاک چین معاشی تعاون کے نئے دور کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے - سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کے عوام کو فائدہ ہو گا - انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سر سے پا ئوں تک پاکستانی تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔

شریف فیملی کا جینا اور مرنا وطن عزیز پاکستان کے لیے ہے نواز شریف پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :