چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب

کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوںکی حمایت حاصل ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا ،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:09

چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے جنگ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہم کردار ادا کیا ہے ،وزیر داخلہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں، حکومت کو کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ، ہفتہ کے روز کراچی میں مزر قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے اقدامات کی ہر سطح پر حمایت کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی وزیر داخلہ کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی ہر سیاسی جماعت نے حکومت کی حمایت کی اور نیشنل ایکشن پلان کی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ۔ (جاوید)