انٹرٹینمنٹ ترقی کے لئے حکومت مختلف پہلوئوں پر غور کر رہی ہے،مریم اورانگزیب

وزیر اعظم بھی آرٹ ، ثقافت اور فلم انڈسٹری کے فروع میں دلچسپی رکھتے ہیں،وزیر اطلاعات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹرٹینمنٹ ترقی کے لئے حکومت مختلف پہلوئوں پر غور کر رہی ہے وزارت اطلاعات فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے حکومت اور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ۔ وزیر اعظم بھی آرٹ ، ثقافت اور فلم انڈسٹری کے فروع میں دلچسپی رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرٹینمنٹ اینڈ پروڈسیکشن کانفرنس بروز ہفتہ سے کراچی میں شروع ہو گئی ہے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کانفرنس کا افتتاح کیا تقریب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کسی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری سے منسلک نہیں ہے کانفرنس کے انعقاد پر ایف پی سی سی آئی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد سے فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کی طرف توجہ دے رہی ہے اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دے رہی ہے ٹیلنٹ کی تربیت کے لئے بھی حکومت اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سنسر کے حوالے سے قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے ۔ 18 ویں ترمیم کے تحت سنسر شپ کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومت مختلف پہلوئوں پر غور کر رہی ہے وزارت اطلاعات حکومت اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ۔ وزیر اعظم بھی آرٹ ، ثقافت اور فلم انڈسٹری کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں جنوری 2017 میں اسلام آباد میں آرٹ کانفرنس منعقد کریں گے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :