جی ایس ٹی میں اضافہ ، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو کثیر ریونیو سے محروم کر دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کی گیس پر جنرل سیلز ٹیکس 96 فیصد بڑھا کر صوبوں کو اربوں روپے کی آمدن سے محروم کردیا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی بجائے جی ایس ٹی بڑھا دیا جو صوبوں کا ہی حق ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں انڈسٹری کے لئے گیس سیل پرائس میں 200 سے لے کر 600 روپے ، ایم ایم پی بی یو اضافہ کی منظوری دے دی تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی ایس ٹی کی مقدار 102 سے 200 روپے فی ایم ایم پی بی یو کے اضافہ کا فیصلہ کیا جو 96 فیصد اضافہ بنتی ہے میڈیا رپورٹس میں تجزیہ نگاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے کمال ہوشیاری سے جی ایس ٹی میں اضافہ کیا تاکہ جی ایس ٹی کی محصولات وفاقی خزانہ کے پاس ہے ۔

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی صورت میں ریونیو صوبوں کا ہی حق تھا ۔ (جاوید)