پاکستان سٹیٹ آئل دوبارہ ڈیفالٹس کے دھانے پر پہنچ گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) پاور سیکٹر سے رقوم کی عدم وصولی کی وجہ سے دوبارہ ڈیفالٹس کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جو 220 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایل این جی سپلائی کی مد میں SngPl کے 7 ارب روپے اس کے علاوہ ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کے اعلی حکام کو کئی خطوط بھیجے ہیں اس کے علاوہ حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں تاکہ بقایات جات میں وصولی ہو سکے تاہم ابھی تک پی ایس او کے مالی معاملات حل نہیں ہوئے ۔

جن میں سے 75.6 ارب روپے زائد المیعاد ہیں ہپکو پاور کمپنی کوٹ ادو پاور کمپنی نے اربوں روپے ادا کرنے ہیں ۔ تاہم پاور سادرن الیکٹرک اور کراچی الیکٹرک کو بھی اربوں روپے ادا کرنے ہیں ۔ (جاوید)