وزارت عظمی خواب دیکھنے سے نہیں ملتی،بلاول ہوش کے ناخن لیں، چوہدری نثار علی خان کے خلاف نعرہ بازی سے بلاول کا سیاسی قد کاٹھ نہیں بڑھ سکتا،سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان کابیان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے قومی رہنماوں پر تنقید کا سہارا لینے کے بجائے اپنی پارٹی پر محنت کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی خواب دیکھنے سے نہیں ملتی اس کے لئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنالازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وہ مائیہ ناز قومی رہنما ہیں جنہوں نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوںمیںامن قائم کرنے میں فقید المثال کردار ادا کیاان کے خلاف نعرہ بازی سے ان کی مقبولیت اور رتبے میں کوئی کمی نہیں آئی گی۔ ایک بیان میں حاجی پرویز خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ابھی سیاست کی الف ب کا پتہ نہیں لیکن وہ ایسے قائیدین پر تنقید کر رہے ہیں جن کی پوری عمر سیاست میں بسر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے جانثار اور معتمد ساتھی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے خلاف بات کرنے والوں کو پہلے اپنی اوقات دیکھ کر بولنا چاہیے۔ حاجی پرویز خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور اب پیپلز پارٹی بھی اپنا شو ق پورا کرے اسے بھی دن میں تارے نظر آجائیںگے۔ انہوںنے کہ اب نعرہ بازی اور بڑھکیں مارنے کا دور نہیں عوام نتائج چاہتے ہیںاور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی ہر سیاسی محاز پر کامیابی ، بھرپور عوامی تائیدو حمایت اس جماعت کی سیاسی برتری عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔