راولپنڈی ،تھانہ آر اے بازار کی حدود میں شادی بیاہ کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ،علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ آر اے بازار کی حدود میں شادی بیاہ کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ،علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام کر دی گئیں ،رات گئے تک فائرنگ آتش بازی کا سلسلہ جاری ،پولیس اہلکار دیدہ دانستہ علاقہ میں آنے سے گریزاں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار کے علاقے اسلم مارکیٹ ،خیابان میراں بخش و ملحقہ آبادیوں میں آئے روز ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں انتہائی دیدہ دلیری سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اہالیان علاقہ نے بتایاکہ گذشتہ شب بھی خیابان میراں بخش میں ظہور کار پارکنگ سے ملحقہ گلی میں جاری شادی کی تقریب میں رات گئے تک ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مکینوں نے تھانے میں فون بھی کیا تاھم تھانے کا سرکاری فون اٹینڈ کرنے والے اہلکار نے یہ کہہ کر فون بند کر دیاکہ ’’آوا ز نہیں آرہی ‘‘علاقہ مکینوں نے شادی آرڈینینس کی خلاف ورزی رکوانے میں ناکامی پر تھانہ آر اے بازار پولیس کے ایس ایچ او سے باز پرس کا مطالبہ کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ اور سی پی او اسرار احمد عباسی کو باقاعدہ درخواست ارسال کر دی۔

متعلقہ عنوان :