ڈی جی سپورٹس پنجاب کا سینئر سپورٹس جرنلسٹ منصور احمد خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:04

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ منصور احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، منصور احمد خان کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ منصور احمد خان نے سپورٹس کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منصور احمد خان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :