Live Updates

آئندہ سال مارچ تک ملک سے تما م اندھیرے دور ہوجائیں گے، عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہیں،وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:04

چنیوٹ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا پاکستان میں 2018مارچ تک تما م اندھیرے دور ہوجائیں گے پانی کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے ،آئندہ سال میں لالیاں میں 220گریڈ اسٹیشن بھی مکمل ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہے ٹی وی چینل اور پریس کانفرنسوں میں ثبوتوں کے پیپر لہرانے والے کے پاس عدالت عظمی میں ثبوت پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے ، چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئی انہوں نے کہا کہ مشرف کے نو سالہ دور میں صرف تختیاں لگائی گئیں کام نہیں کیے گئے پی پی دور میں ایک میگا وٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی مارچ 2018تک ملک میں دس ہزار میگا وٹ تک بجلی پیدا ہوسکے گی ،,نواز شریف کو جلاوطن کیا گیا ،, مشرف دور میں کھنگالا گیا لیکن کچھ حاصل نہ ہوانیلم پاور پروجیکٹ میں غبن کیا گیا جو منصوبہ 282ارب میں مکمل ہونا تھا وہ اب 430ارب میں مکمل ہوگا 2012-13میں ہر پانچ منٹ بعدایک سے دوگھنٹے بجلی بند رہتی تھی اب لوڈشیڈنگ صفر فی صد رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

. نواز شریف نے اتنے پراجیکٹ شروع کیے کہ اب ہمارے پاس انجینئرز کی قلت ہوچکی ہے چاروں صوبوں کو موٹر وئے سے لنک کردیا گیا ہے اب سندھ کے غریب مزدور ہاری بھی شہر تک رسائی حاصل کرسکیں گے عدالتی فیصلے ہمارے حق میں آنے کے بعد ہمارے خلاف بیان بازی کرنیوالے عمران خان اور شیخ رشید کو کچھ نہیں ملے گا، تین سال مسلسل شور کرنیوالے عمران خان نے ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اربوں روپے کہاں سے بنائے جب احتساب ہوگا تو سب کا ہوگاخیبر پختونخواہ میں سہولیات پہنچنا چاہتے ہیں لیکن صوبائی گورنمنٹ کوئی تعاون نہیں کررہی ہے ،بلاول بھٹو کو یہ بتا دوں کہ پنجاب میں اب پیپلز پارٹی صرف پانچ فی صد رہ چکی ہے آئندہ الیکشن میں سندھ سمیت ملک بھر میں ن لیگ نوے فی صد کامیابی حاصل کرے گی ،طاہر القادری جیسا لیڈر عوام کو نہیں چاہیے ۔

یہ منصوبہ 34 کروڑ لی لاگت سے ریکارڈ سات ماہ کی مدت مکمل ہوا ہے۔اور آئندہ سال ڈیڑھ ارب کی لاگت سے 220 کے وی لالیاں گریڈ سٹیشن بھی کام شروع کر دے گا۔اس موقعہ پر رکن قومی اسمبلی مہر غلام محمد لالی اور سی او فیسکیو رشید اسلم نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :