سندھ اسمبلی نے صریحاً اسلام ، آئین اور قرآن وسنت کی ہدایات و رہنمائی سے بغاوت کی ‘ لیاقت بلوچ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں مسلسل آئین اور قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کر رہی ہیں ، سندھ اسمبلی نے صریحاً اسلام ، آئین اور قرآن وسنت کی ہدایات و رہنمائی سے بغاوت کی ہے ۔لاہور میں ورکرز کونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر کی تمام دینی جماعتیں کراچی ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس منعقد کر رہی ہیں ۔

جلد ہی ملکی سطح کی قومی کانفرنس بھی منعقد ہوگی ۔ تمام دینی قوتیں پاکستان کے اسلامی کردار اور اسلامی تہذیب و قوانین کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گی ۔ قبول اسلام کے معاملہ میں سندھ حکومت نے وہ قانون سازی کی ہے جس کا اہل مغرب کو بھی خیال نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

سیکولر جماعتیں غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ سے عوام میں شدید ردعمل پیدا کر رہی ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے مردم شماری کرانے میں حکومتی ناکامی کا بالکل درست نوٹس لیاہے ۔

یہ آئینی اور قومی تقاضا ہے کہ مردم شماری ہو تاکہ آبادی کی بنیاد پر حق نمائندگی ، حلقہ بندی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو۔ اگر حکومت مردم شماری نہیں کراتی تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہے گا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے ۔ مراعات یافتہ طبقہ اور اقتدار پر قابض مافیا ایک کلب کی صورت میں عوام کی گردنوں پر مسلط ہے ۔ عوام بیدار ہوں اور اپنی ووٹ کی طاقت سے اسٹیٹس کو کی مخافظ قوتوں کو شکست دے دیں ۔

متعلقہ عنوان :