وزیر اعلی شہباز شریف نے ترکی روانگی سے قبل انتہائی مصروف ترین دن گزارا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ترکی روانگی سے قبل انتہائی مصروف ترین دن گزارا-صبح ساڑھے سات بجے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی اور پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز ، سفارشات اور ترکی کی وزارت صحت کے تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا - بعد ازاں وزیراعلی نے ماڈل ٹاؤن میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں جعلی ادویات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں - وزیر اعلی ماڈل ٹاؤن سے الحمرا ہال پہنچے جہاں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی- وزیر اعلی نے خصوصی بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرامز دیکھے اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی - بعد ازاں وزیر اعلی نے سرکاری امور نمٹاتے رہے اور ترکی روانگی سے قبل ائرپورٹ پر ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی-

متعلقہ عنوان :