جمس ہسپتال میں 8224لیب سروس سے مستفید ہوئے 2618سینے کر مریض ،2321ملیریااور یرقان کے 2001 مریض نکلے ‘ حکام نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)جمس ہسپتال میں 8224لیب سروس سے مستفید ہوئے 2618سینے کر مریض ،2321ملیریااور یرقان کے 2001مریض نکلے حکام نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزز ہسپتال کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی جمس کے ڈائریکٹر رٹائرڈ برگیڈئیر محمد زبیر شیخ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 8224افراد لیب کی سہولت سے مستفید ہوئے جبکہ 506کی سرجری کی گئی5244بچوں کا علاج کیا گیا علاوہ ازیں 1771آنکھوں ،1072ڈینٹل ،جلد کے 1503نمونیہ کے 38،ٹی بی کی605ٹائیفایڈکے 512،السر کی416،خارش کی75لشمینیاکی30،ہائپرٹینشن کے 196،لیور سروسزکی201،پیشاب کی تکلیف کے 311،ایستھماکی216،دل کے امراض کے 399،شوگر کی339،ڈپریشن کے 106مریض آئے جن کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیںجیکب آباد میں سینے کے سب سے زیادہ مریض 2618اور یرقان کے 2001کیس رپورٹ ہوئے جو حیرت انگیز ہے جس پر ہم تحقیق بھی کررہے ہیںاس حوالے سے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے حکام کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ عدادو شمار دیگر سرکاری ہسہتالوں اور نجی کلینکس کے علاوہ ہیں جو دگنی ہو سکتی ہے۔