ْ روہنگی عوام کے قتل عام کو روکنے میں اقوام متحدہ ہمیشہ کی طرح پھر ناکام ہوئی ہے، عذرامجد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی جدوجہدنے عالمی سطح پر انصاف اور انسانیت دوستی کے شعور کو فروغ دیا ہے۔برما میں نہتے روہنگی عوام کے قتل عام کو روکنے میں اقوام متحدہ ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئی ہے۔ نہتے مرد، خواتین، بچوں اور ضعیف انسانوں کا قتل عام انسانیت کی تذلیل ہے۔

میانمار کی حکومت ریاستی سطح پر روہنگی عوام کا قتل عام کرکے گواتما بدھ کی تعلیمات کی تضحیک کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘کی انچارج عذرا امجد نے ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے سماجی رہنما قاضی نورحسین،ڈاکٹر جلال، محمد اسلم رحمانی، محمدیوسف، قاری محمد سعید، ریاض خان، شاہانہ خان منہاس و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظالم جب ریاستوں کے حکمرانوں کی جانب سے کئے جائیں تو اور زیادہ شرمناک ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کو آج امریکی قید ناحق میں 4997 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے کاروان غیرت ایک شہر سے دوسرے شہرتک ہوتا ہوا جلد اسلام آباد تک پہنچنے والا ہے، حکمران عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ عافیہ موومنٹ کی قیادت اور رضاکار ہرظلم کے خلاف جدوجہد کو فریضہ سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے شرکائ نے روہنگی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرے میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا میں انسانیت کا قتل عام بند کرایا جائے جبکہ عافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین عذرا امجد، نسرین کوثر، امین بی بی، فوزیہ ابراہیم، روبینہ، نذیرہ بی بی،عابدہ پروین، شمیم اختر، ارم بی بی، ساجدہ پروین،بسمہ، عروج فاطمہ، فہر امجد، امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگر نے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال میں 77 ویں دن بھی تلاوت، اذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :