احتساب عدالت نی479 ارب روپے کرپشن کے 2 ریفرنسز میں ملوث سابق وفاقی وزیر پی پی پی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسیبن ودیگر ملزمان کے ریفرنسز کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نی479 ارب روپے کرپشن کے 2 ریفرنسز میں ملوث سابق وفاقی وزیر پی پی پی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسیبن ودیگر ملزمان کے ریفرنسز کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی،ہفتے کو ریفرنسز کی سماعت کے موقع گواہ لینڈ سروئیر یونس ڈاہری نے بیان قلمبند کرایا ،وکلائ صفائی نے جرح کی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا،سماعت کے موقع پر عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ہائیڈرو تھراپی رپورٹ پیش کی گئی ،سماعت کے موقع پر وکلائ صفائی نے عدالت کی جانب توجہ مبزول کرائی کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جے جے وی ویل ریفرنس میں38 گواہاں کے بیانات کی فہرست فراہم کی گئی تھی،جس کی کاپی ہمیں فراہم نہیں کی گئی ہے ،اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ نہیں کیا ہے،جس پر عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ تحریری طور پر اپنا موقف پیش کریں۔