احتساب عدالت نی5 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف دائر احتساب ریفرنس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی

شریک ملزمان محمد حنیف عاصم،عامر انعام اکبر کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا کی سماعت بھی ملتوی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نی5 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف دائر احتساب ریفرنس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شریک ملزمان محمد حنیف عاصم،عامر انعام اکبر کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی ،ہفتے کو ریفرعس کی سماعت کے موقع پر شرجیل انعام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 26 دسمبر تک توسیع کی ہے،جس کے بعد شرجیل میمن وطن آکر مقدمے کے سامنا کرنا چاہتے ہیں ،لہذا ملزم شرجیل انعام میمن کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیا جائے،وکیل صفائی کے مطابق شرجیل انعام میمن عدالتووں کا احترام کرتے ہیں،اس لئے وہ وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :