انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان مئیر کراچی وسیم اختر ودیگر کی سماعت ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم موجودگی کی بنائر پر7 جنوری تک ملتوی کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان مئیر کراچی وسیم اختر،سابق وفاقی وزیر پی پی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین،رؤف صدیقی ،قادر پٹیل ،انیس قائم خانی ،عثمان معظم کے مقدمے کی سماعت ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم موجودگی کی بنائر پر7 جنوری تک ملتوی کردی ،ہفتے کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر وسیم اختر ویرہ عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر انیس قائم خانی کی جانب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی درخواست عدالت دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نی20 لاکھ روپے ضمانت جمع کراکر عمرہ کی اجازت دے دی ،سماعت کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے استشنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر کے استشنی قرار دے دیا،ڈاکٹر عاصم کی عدم حاضری کے بارے میں وکیل صفائی نے بتایا کہ وہ احتساب عدالت میں ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔