ضلعی حکومت کا شہر کی مختلف شاہرائوں پر تجا وزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جا ری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی ٹیمیں شہر کی مختلف شاہرائوں پر تجا وزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ،فٹ پا تھوں پر قبضہ کر نیوالوں اور خوانچہ فروشوں سمیت ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی وجوہات کو دور کر نے کے لیے گرینڈ آپریشن کر رہی ہیں اور شہر سے نا جا ئز تجا وزات کو ختم کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کر تے ہوئی11افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور 14ٹرک تجا وزات سا مان کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ 12ہزار روپے کا جر مانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کریک ڈا ئون کے دوران فیروز پور روڈ،مدینہ بازار،لا ہور برج،جی ٹی روڈ،بھو گیوال روڈ،شادباغ،شالیمار لنک روڈ، جلو پارک تا خیرہ پل،داروغہ والہ چوک،نقشبندی روڈ،شادمان مارکیٹ،عابد مارکیٹ،ٹیمپل روڈ،نیلا گنبد،انارکلی،ہربنس پور روڈ،ضرار شہید روڈ، بر کی روڈ، پی آئی اے روڈ، جی ون مارکیٹ تا ڈاکٹر ہسپتال چوک اور اللہ ھو چوک سے نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ئونز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تجا وزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کر نے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجا وزات اور نا جائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہٰذا تجا وزات،ٹریفک بہا ئو میں رکاوٹ/خلل ڈالنے والوں سے کو ئی رعایت نہ بر تی جائے۔