ملک طاہر جاوید کا لاہور چیمبر کے سابق نائب صدرناصر سعید کی وفات پر اظہار رنج و غم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے لاہور چیمبر کے سابق نائب صدرناصر سعید کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ناصر سعید( مرحوم) نے لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے لاہور کے تاجروں کی خدمت کے لیے انتھک محنت کی ہے جس کے لیے انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :