پیاف کے رہنمائوں کا لاہور چیمبر کے سابق نائب صدرناصر سعید کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:19

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران اور سابقہ صدور نے لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کے سابقہ نائب صدر ناصر سعید کی ناگہانی وفات پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے پیاف کے لیڈران و پیٹرن انچیف میاں انجم نثار، سابق صدورمیاں شفقت علی ، محمد علی میاں، شیخ محمد ارشد،سہیل لاشاری،عرفان قصیر شیخ،ملک طاہر جاوید ،سابق سینیٹرظفر چودھری،چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ،سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی، وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم ودیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین جگہ عطاء فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :