ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی رحمان عزیز کا ناصر سعید کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:18

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور صدر ن لیگ تاجر ونگ ناصرسعید کے انتقال پرگہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیتی بیان میںکہا کہ مرحوم نہ صرف کامیاب بزنس مین تھے بلکہ اعلیٰ صلاحیت کے حامل انسان تھے ،ان کی اعلیٰ صلاحیت کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔