کراچی‘ پولیس کا دبنگ آپریشن ‘ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے مفرور ملزمان سمیت 14ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی اور محمدی کالونی میں دبنگ آپریشن ، انسدادِ دھشت گردی عدالت سے مفرور ملزمان سمیت 14ملزمان گرفتار،ایک کلاشنکوف ، نائن ایم ایم سمیت جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی فیض ا? کوریجو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او (SHO)ڈاکس محمد امین مری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مچھر کالونی اور محمدی کالونی میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے دوران ڈکیتی ، دھشت گردی ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6ملزمان عبد السالم عرف جوانی، فرقان ،م محمد ابراہیم، رزاق عرف جاوید، محمد بوٹا اور مزمل شاہ کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ، ایک نائن ایم ایم، 4پستول، 6میگزین ، 55کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بھی تھے، جبکہ انسدادِ دھشت گردی عدالت سے مفرور و اشتہاری ملزمان سمیت پولیس مقابلے ، کیتی ، اسٹریٹ کرائم ، اغوائ برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب9ملزمان سعید حسین ، محمد سعادات، سلمان ، اسماعیل، محمد عرفان، عبد المجید، ابراہیم اور فرقان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :