کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے اور حکمرانوں کے آلہ کار رہنے والے کرپشن کے خاتمے کے دعوے کر کے بیس کروڑ پاکستانیوں کی توہین کر رہے ہیں

مسلم لیگ(ن ) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے اور حکمرانوں کے آلہ کار رہنے والے کرپشن کے خاتمے کے دعوے کر کے بیس کروڑ پاکستانیوں کی توہین کر رہے ہیں پاکستانی قوم کے حافظے کے ساتھ مذاق اقتدار کی دوڑ کے نئے کھلاڑیوں کو سیاسی میدان سے مستقل طور ہر آ?ٹ کردے گا سندھ کی حکمران جماعت کے پاس اب کھوکھلی دھمکیوں اور اخباری بیانات کے سوا کچھ باقی نہیں بچا اس لئے لاہور کے ایک کونے میں سکڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہوگئی ہے پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ ایجنڈے کو بے نقاب کر چکے ہیں دونوں جماعتوں کی دوڑ اقتدار کے لئے ہے اور دنوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کے لئے پاکستانی قوم کو ایندھن کے طور پر استعمال کر رہی ہیں اقتدار دونوں جماعتوں کے مقدر سے دور ہوچکا ہے اس لئے اب دنوں جماعتیں آپس میں مل کر جو ملا ہے اس کی بندر بانٹ کے منصوبے بنا رہی ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کو اقتدار تک پہنچنے کی نئی چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دونوں جماعتوں کو ہر ضمنی انتخاب میں بدترین شکست سے دوچار کر چکے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان دونوں جماعتوں کو اقتدار کے قریب بھی پھٹکنے دیں کیونکہ دونوں کا ایجنڈا ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے علی اکبر گجر نے کہا کہ جوں جوں 2018 کے انتخابات قریب آرہے ہیں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی پنجاب ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سے مکمل صفایا ہوجانے کے بعد اب اپنی صوبائی حکومتوں کو بچانے کے ایجنڈے پر ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتیں بنا سکیں اور ملک کی سیاست میں زندہ رہ سکیں پاکستانی قوم نے دونوں جماعتوں کو آزما لیا ہے اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی اب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) متبادل سیاسی قوت بن چکی ہے اور خیبر پختونخوا میں بھی ہم اپنے اتحادیو ں کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین کا دھڑن تختہ کریں گے اور دونوں صوبوں کے عوام کو کرپشن زدہ ناکام صوبائی حکومتوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :