کراچی میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار638 جرائم پیشہ اوردہشتگرد گرفتار

ناجائز اسلحہ رکھنے پر394 گرفتاریاں عمل میں آئیں ، ترجمان کراچی پولیس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت نومبر 2016 کے دوران 67 پولیس مقابلوں میں 18 ملزمان ہلاک جب کہ 24 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے نومبر2016 میں شہرمیں امن کے قیام کے لیے کی گئی کارروائیوں سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر2016 کے دوران پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور3 ہزار638 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کی گئی کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 394 افراد کو حراست میں لیا، اس کے علاوہ 389 منشیات فروش، 13 بھتہ خوراورقتل کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ نومبر2016 میں کی گئی کارروائیوں میں مقابلے کے دوران 18 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 24 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :